مظفرآباد : مسافر بس دریائے نیلم میں گر نے سے 3 مسافر جاں بحق
مظفرآباد(92نیوز)مظفر آباد کے دریائے نیلم میں مسافر بس گر گئی ہے جس کے باعث بس میں تین مسافر جاں بحق جبکہ 28زخمی ہوگئے ہیں ۔۔
حادثے میں ہلاکتوں کے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔