Sunday, September 8, 2024

مظفرآباد: سیاح لڑکی سیلفی بناتے ہوئے دریائے نیلم میں گر کر جاں بحق

مظفرآباد: سیاح لڑکی سیلفی بناتے ہوئے دریائے نیلم میں گر کر جاں بحق
July 16, 2016
منڈی بہاﺅالدین (92نیوز) 14 سالہ لڑکی سیلفی بناتے ہوئے مظفرآباد کے قریب دریائے نیلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی کا تعلق منڈی بہاﺅالدین سے ہے اور وہ آٹھویں کلاس کی طالبہ تھی۔ لڑکی کی لاش کو دریائے نیلم سے نکال لیا گیا ہے۔ 14 سالہ ماہا آصف منڈی بہاوالدین کے محلہ مغل پورہ کی رہائشی تھی۔ جاں بحق ہونے والی بدقسمت لڑکی اپنی فیملی کے ہمراہ سیر کرنے کیلئے گئی تھی۔ ماہا آصف چٹان پر کھڑی ہو کر دریائے نیلم کے پس منظر میں سیلفی لے رہی تھی کہ توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریا میں جا گری۔