Friday, April 26, 2024

مظفر گڑھ کے اسکولوں میں دو روزہ ادبی میلے کا انعقاد

مظفر گڑھ کے اسکولوں میں دو روزہ ادبی میلے کا انعقاد
October 7, 2019
مظفر گڑھ ( 92 نیوز) مظفر گڑھ میں سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں کے لیے دو روزہ ادبی میلے کا انعقاد کیا گیا ، میلے میں مختلف فنون کے حوالے سے اسٹالز لگائے گئے ، اسکولوں کے بچوں اور بچیوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ مظفرگڑھ کے نیم سرکاری  اسکول میں ضلعی انتظامیہ اور نجی تنظیموں کی جانب سے اسکول کے بچوں کےلیے 2 روزہ ادبی میلے کا اہتمام کیا گیا، میلے کا افتتاح چیئرپرسن قائمہ کمیٹی پنجاب برائے تعلیم عائشہ نواز اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کیا۔ دو روزہ ادبی میلے میں اسکولوں کے بچوں اور بچیوں کی طرف سے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے ۔ ادبی میلے میں شریک معززین نے اسکولوں کے بچوں کو کہانی نویسی، آرٹ، پینٹنگ اور موسیقی پر لیکچر دیے ۔ دو روزہ ادبی میلے میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بچوں اور اساتذہ سمیت شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میلے میں کشیدہ کاری، مینا کاری، کتابوں کی نمائش، دستکاری، کھلونوں اور بچوں میں دلچسپی بڑھانے کے لیے مختلف اسٹالز لگائے گئے۔ ادبی میلے کے شرکا نے اس کے انعقاد کو خوب سراہا، ان کا کہناتھا کہ اس طرح کی تقریبات سے مستقبل کے معماروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاسکتا ہے۔