Saturday, April 20, 2024

مظفر گڑھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

مظفر گڑھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
April 2, 2019

مظفر گڑھ  ( 92 نیوز) مظفر گڑھ میں تھانہ سیت پور کے علاقے نبی پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےپولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

نبی پور میں ڈکیتی کی اطلاع پر چوکی گبر آرائیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ڈاکؤوں کا تعاقب شروع کر دیا۔

موٹر سائیکل سوار  ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کے قریب پہنچنے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں  کانسٹیبل فاروق شدید زخمی ہو گیا ،جن  کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتےہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ان کو جلد گرفتار کرلیاجائےگا۔