Wednesday, April 24, 2024

مظفر گڑھ میں ماں اور 3 بچے غیرت کی بھینٹ چڑھ گئے

مظفر گڑھ میں ماں اور 3 بچے غیرت کی بھینٹ چڑھ گئے
December 8, 2018
مظفر گڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ کےعلاقے سیت پور میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو تیز دھار آلے سے موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے سیت پور کے رہائشی افضل   نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین معصوم بچوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹ ڈالے۔ باپ کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے بچوں کی عمریں تین سے دس سال کے درمیان ہیں۔ معصوم بچوں کے قتل پر علاقے میں فضا  سوگوار ہے۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا۔