Tuesday, May 14, 2024

مظفر گڑھ میں تین منزلہ عمارت گر گئی ،8افراد جاں بحق،6 زخمی

مظفر گڑھ میں تین منزلہ عمارت گر گئی ،8افراد جاں بحق،6 زخمی
February 12, 2020
مظفر گڑھ ( 92 نیوز) مظفر گڑھ میں تین منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 6  شدید زخمی ہوگئے۔ مظفر گڑھ کے گنجان آباد علاقے میں تین منزلہ عمارت اچانک سے زمین بوس ہوگئی ، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ شدید زخمی ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جاں بحق افراد میں ایک  سے 13 سال کی عمر کے چار بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر واقع دوکانوں کو ہال میں تبدیل کیا جا رہا تھا جہاں پر تعمیراتی کام جاری تھا ریسکیو کے مطابق تعمیراتی کام کے باعث عمارت کی بنیادیں کمزور ہو گئی تھی جس کی وجہ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا دکانوں کا مالک انور دوسری منزل پر اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ بھاری مشینری کی کمی اور رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن کئی گھنٹے تک جاری رہا ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا ۔