Saturday, April 20, 2024

مظفر گڑھ ، غریب والدین کو جوان بیٹے کے آخری دیدار کیلئے 8 لاکھ روپے چاہیے

مظفر گڑھ ، غریب والدین کو جوان بیٹے کے آخری دیدار کیلئے 8 لاکھ روپے چاہیے
April 27, 2018
مظفر گڑھ (92 نیوز) عراق میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے مظفر گڑھ کے رہائشی نوجوان قمر عباسی کی میت واپس لانے کے لیے غریب والدین سے آٹھ لاکھ روپے مانگ لیے گئے۔ مظفر گڑھ کے علاقے سلطان کالونی کا قمر عباس سنہرے دنوں  کے خواب سجائے پردیس گیا مگر کیا معلوم تھا کہ موت تاک میں بیٹھی ہے۔ جنریٹر آپریٹر نوجوان کرنٹ لگنے سے  عراق میں جاں بحق ہو گیا۔ موت کیا آئی سب نے ہی منہ موڑ لیا۔ قمر کی لاش چھ روز سے بغداد کے سردخانے میں پڑی ہے۔ پاکستان سفارتخانے نے بھی  کوئی مدد نہ کی،۔ میت واپس لانے کے لیے غربت میں پسے بوڑھے والدین سے آٹھ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ بڑھاپے کا سہارا چھن جانے پر  شدت غم سے نڈھال غریب والدین  جوان بیٹے کے آخری دیدار کے لیے ترس رہے ہیں ۔ بیٹے کی تصویر اٹھائے  حسرت و یاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔