Sunday, September 8, 2024

مظفر گڑھ : سسرالیوں نے جہیز کم لانے پر دو ماہ کی دلہن قتل کر دی

مظفر گڑھ : سسرالیوں نے جہیز کم لانے پر دو ماہ کی دلہن قتل کر دی
January 21, 2016
مظفرگڑھ (92نیوز) مظفر گڑھ کے محلہ انعام آباد میں دو ماہ قبل شادی کے بعد آنے والی دلہن روض فاطمہ کو سسرالیوں نے جہیز کم لانے پر قتل کردیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقتولہ کی ساس، نند، دیور سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل کوٹ ادو کی رہائشی روض فاطمہ ولد محمد اشفاق کی شادی مظفرگڑھ کے محمد اکرم سے ہوئی۔ 13جنوری کو اس کا شوہر سعودی عرب روزگار کے سلسلے میں چلا گیا۔ آج صبح دلہن کے گھر والوں اور محلہ داروں نے دلہن کے والدین کو اطلاع دی کی ان کی بیٹی فوت ہو گئی ہے۔ جب والدین بیٹی کے گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کی بیٹی کی نعش پنکھے کیساتھ لٹکی ہوئی ہے جبکہ بیٹی کے سسرال والے گھر میں نہیں تھے۔ لڑکی کے والدین نے مشکوک حالات دیکھ کر تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ دلہن کے والد اشفاق کی طرف سے بیٹی کو کم جہیز دینے پر قتل کرنے کے بیان پر پولیس نے دلہن کی ساس شمیم ،نند عاصمہ،دیور زبیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دلہن کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔