Friday, April 26, 2024

مظفر گڑھ: جعلی پیر نے لڑکی کی عزت پامال کر دی

مظفر گڑھ: جعلی پیر نے لڑکی کی عزت پامال کر دی
March 14, 2015
جتوئی(ویب ڈیسک)مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی کے نواحی علاقہ دولت واہی میں جعلی پیر نے دم کرنے کے بہانے نشہ آور گولیاں کھلا کر چوبیس سالہ لڑکی کی عزت پامال کردی۔ ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ دولت واہی میں جعلی پیر نے چوبیس سالہ سمیرا کی عزت پامال کردی ۔ سمیرہ کے مطابق وہ تین چار ماہ سے جعلی پیر پپو شاہ کے پاس کالے علم کی کاٹ کے لئے جا رہی تھی ۔ آج جعلی پیر نے اُسے نشہ آور دوا کھلا کر بیہوش کردیا اور عمل کے بہانے سے اُس کے والدین کو کمرے سے باہر بٹھا دیا ۔ سمیرا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی  ہے کہ جعلی پیر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ جتوئی پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا ہے۔