Sunday, September 8, 2024

مظفر آباد:پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم، لیگی امیدوار چودھری عزیز زخمی

مظفر آباد:پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم، لیگی امیدوار چودھری عزیز زخمی
July 9, 2016
مظفرآباد(92نیوز)مظفر آباد کے قریب حویلی کے مقام پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا جس کے بعد  فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔ لیگی امیدوار چودھری عزیز گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں  سی ایم ایچ باغ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ  وفاقی وزیر برجیس طاہر کا کہنا ہے پیپلز پارٹی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔