Tuesday, May 21, 2024

مظفر آباد جلسے میں کھلاڑیوں اور فنکاروں کا کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار

مظفر آباد جلسے میں کھلاڑیوں اور فنکاروں کا کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار
September 13, 2019
 مظفر آباد (92 نیوز) مظفر آباد جلسے میں کھلاڑیوں اور فنکاروں نے بھی کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی، جاوید شیخ، ہمایوں سعید، فاخر، شہزاد رائے جلسے میں شریک ہوئے۔ مایا علی خان، حریم فاروق اور دیگر فنکاروں کی بھی مظفر آباد جلسے میں شرکت ہوئی۔ ساحر علی بگا نے ملی نغمہ سنایا۔ جلسے میں قومی ترانہ اور آزاد کشمیر کا ترانہ بھی بجایا گیا۔  مظفر آباد ، جلسے ، کھلاڑیوں ، فنکاروں ، کشمیریوں ، بھرپور یکجہتی ، اظہار شاہد آفریدی نے کہا ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جاوید شیخ بولے پوری فنکار برادری کشمیر کاز میں حکومت کے ساتھ ہے۔ معروف گلوکار فاخر نے بھی آزاد کشمیر کے جلسے میں اپنے نغمے کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔