Monday, May 13, 2024

مظفر آباد ، جامعہ کشمیر میں پارکنگ کے ایشو پر پولیس اور طلبا کے درمیان تصادم

مظفر آباد ، جامعہ کشمیر میں پارکنگ کے ایشو پر پولیس اور طلبا کے درمیان تصادم
January 30, 2019
 مظفر آباد (92 نیوز) جامعہ کشمیر میں پارکنگ کے ایشو پر پولیس اور طلبا کے درمیان تصادم ہوا جس میں بیس سے زائد طلبا زخمی جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ پارکنگ کے مسائل پر مظفر آباد میں جامعہ کشمیر کے طلبا اور پولیس کے درمیان تصادم کا باعث بن گیا ۔ پولیس اور طلبا کے درمیان گھمسان کا رن پڑا ۔ نعرے بازی کی گئی جبکہ پولیس نے شیلنگ کا بھر پورستعمال کیا۔ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں جامعہ کشمیر کے طلبا نے انتطامیہ کے ساتھ پارکنگ کا ایشو حل نہ ہونے کے بعد یونیورسٹی گیٹ پر احتجاج کیا اور خوب نعرے بازی بھی کی جبکہ انتظامیہ  نے پولیس سے مدد لی تو یونیورسٹی میدان جنگ کا نقشہ پیش کرنے لگی ۔ پولیس اور طلبا کے درمیان تصادم کے دوران طلبا نے پولیس پر پتھر برسائے تو بدترین شیلنگ کی صورت میں ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ۔ طلبا نے پولیس اہلکاروں کی موٹرسائیکلز کو آگ لگا دی جبکہ تصادم کے نتیجے میں  کئی طلبا زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری طرف یونیورسٹی شعبہ آرٹس کی ڈین عائشہ سہیل کا کہنا ہے کہ پولیس نے بغیر یونیورسٹی انتظامیہ کو بتائے طلبہ پر دھاوا بول دیا جبکہ طلبا نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔