Sunday, September 8, 2024

مظاہرین کو ریڈ زون خالی کرنے کیلئے24گھنٹے کی مہلت

مظاہرین کو ریڈ زون خالی کرنے کیلئے24گھنٹے کی مہلت
March 28, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ میں ملوث افراد کے کوائف مکمل کر لیے ہیں اور گرفتار مظاہرین کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے ممتازقادری کے چہلم میں شریک افراد کو ریڈ زون خالی کرنے کیلئے بارہ سے چوبیس گھنٹے کی مہلت دیدی ہے جبکہ توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ میں ملوث افراد کے کوائف بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔