Friday, March 29, 2024

مطیع الرحمان کی پھانسی کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے‘ غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

مطیع الرحمان کی پھانسی کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے‘ غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
May 11, 2016
لاہور (92نیوز) جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئیں۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ مطیع الرحمان کو بھارت کے دباو¿ پرپھانسی دی گئی۔ حکمران اس سنگین معاملے پر اپنی خاموشی توڑے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مطیع الرحمان نظامی کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد شہداءکے سامنے مال روڈ پر ادا کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں شہریوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ مطیع الرحمان کو پھانسی بھارت کے دباو¿ پر دی گئی لیکن حکمران خاموش ہیں۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام نمائش چورنگی کراچی میں ڈھاکا حکومت کے غیرقانونی اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے سید منور حسن اور حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کو عالمی برادری کے سامنے اٹھائے۔ اس موقع پر مطیع الرحمان نظامی کی غائبانہ نما ز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ سانگھڑ‘ بہاولپور‘ ملتان‘ ڈیرہ غازی خان‘ وہاڑی‘ اٹک‘ چنیوٹ اور فیصل آباد میں بھی امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئیں جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ ادھر ڈھاکہ سمیت بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں مطیع الرحمان کو تختہ دار پر چڑھانے کے خلاف مظاہرے ہوئے جبکہ کئی مقامات پر جماعت اسلامی اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے کارکنوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔