Sunday, May 19, 2024

مطالبات کے حق میں بیٹھے ہوئے معذور جوڑے نے شادی کرلی

مطالبات کے حق میں بیٹھے ہوئے معذور جوڑے نے شادی کرلی
October 16, 2017

حیدرآباد (92 نیوز) مطالبات کے حق میں بیٹھے ہوئے معذور جوڑے نے شادی کرلی۔ ولیمے کی تقریب پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ پر منعقد ہوئی جس میں معذور افراد نے اپنے دوست کی شادی پر خوب ہلاگلا کیا۔
حیدرآباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاج پر بیٹھے ہوئے معذور نوجوان عرفان راجپوت اور بینش شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کئی ماہ سے جاری احتجاج کے دوران دونوں میں ہونے والی محبت میاں بیوی کے رشتے میں بدل گئی۔ معذور جوڑے نے شادی کے بعد پریس کلب کے باہر احتجاج میں شریک اپنے دیگر معذور ساتھیوں کے ساتھہ ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں معذوروں نے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔
معذور جوڑے کا کہنا تھا کہ ولیمے کی تقریب فٹ پاتھہ پر رکھنے کا مقصد حکومت کی توجہ معذور افراد کے مسائل کی جانب مبذول کرانا ہے۔
نوبیاہتے جوڑے نے مطالبہ کیا کہ حکومت سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کو 5 فیصد کوٹے کے تحت ملازمتیں فراہم کرے۔