Wednesday, May 8, 2024

مطالبات کرنا سب کا حق، کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،وزیر اعظم

مطالبات کرنا سب کا حق، کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،وزیر اعظم
April 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مطالبات کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن مسلح جتھوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پرتشدد احتجاج کرکے ریاست کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، پولیس اور سکیورٹی اداروں پر فخر ہے،انہوں نے جس جذبہ کے ساتھ امن قائم کیا قابل تحسین ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ  چاہتے تھے مسائل بات چیت سے حل ہوں لیکن تحریک لبیک کے ارادے بہت خطرناک تھے، ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ٹی ایل پی پر پابندی لگائی، قومی اسمبلی میں اب کوئی قرارداد نہیں آئے گی،فرانس کے تمام شہری یہاں محفوظ ہیں۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کسی کے ساتھ نرمی نہیں ہو رہی، دو سال کوشش کرتے رہے ٹی ایل پی ریگولر سسٹم میں آئے۔