Saturday, May 4, 2024

مطالبات نہ مانے گئے تو جیل جائیں گے ،خواجہ حمید الدین سیالوی

مطالبات نہ مانے گئے تو جیل جائیں گے ،خواجہ حمید الدین سیالوی
January 2, 2018

سرگودھا ( 92 نیوز ) سرگودھا میں علما، مشائخ کا اہم اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کئے گئے۔  پیر آف سیال پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو جیل جائیں گے۔ نو جنوری کو لاہور داتا دربار پہنچیں گے حکومت میں طاقت ہے تو روک لے  ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو حواس باختہ قرار دے دیا ۔

شرکا سے خطاب میں پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ 9 جنوری کو داتا دربار پہنچیں گے حکومت روک سکتی ہے تو روک لے ۔

پیر آف سیال شریف نے واضح کہا کہ رنااثنا اللہ کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہیں  ۔ مطالبات نہ مانے گئے تو جیل بھریں گے  ۔