Monday, May 6, 2024

مطالبات تسلیم نہ ہوئے توحکومت کیساتھ بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ، اختر مینگل

مطالبات تسلیم نہ ہوئے توحکومت کیساتھ بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ، اختر مینگل
October 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ساتھ بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں، عدم اعتماد کی تحریک کی صورت میں حکومت کےخلاف ووٹ دے سکتے ہیں۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام بریکنگ ویوز ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے اخترمینگل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے افغانیوں کو ووٹ کے حق کے علاوہ باقی شہری حق دینے پر کوئی اعتراض نہیں، ہمیں حکومت کا شوق نہیں ہے، ہمارے مسائل حل ہو جائیں ہم سارے ہی وزیر بن جائیں گے۔ اخترمینگل نے کہا کہ منی بجٹ میں سو کے قریب ڈیمز کو ختم کر دیا گیا ہے، بلوچستان کی صوبائی گورنمنٹ کو جوائن کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔