Wednesday, April 24, 2024

مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورا ملک بند کر دیں گے ، نعیم میر

مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورا ملک بند کر دیں گے ، نعیم میر
July 13, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) صدر آل پاکستان انجمن تاجران اتحاد نعیم میر نے اسلام آباد کی جانب مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورا ملک بند کردیں گے۔ صدر آل پاکستان تاجر اتحاد نعیم میر نے شبر زیدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر جھوٹ بول رہے ہیں ۔ شناختی کارڈ کے معاملے پر حکومت کچھ کہتی ہے،ایف بی آر کچھ۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صرف شناختی کارڈ کا مسئلہ نہیں بہت ساری چیزیں بیٹھ کر درست کرنے کی ضرورت ہے۔ بولے حکومت رویہ بدلے  ہم بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔ رضاکارانہ نظام آجائے تو استعداد سے زیادہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ  شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ شناختی کارڈ کی شرط صرف سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کیلئے ہے، اس معاملے پر کچھ عناصر مفاد اٹھانا چاہتے ہیں۔