Saturday, April 20, 2024

مضر صحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت ، دونوں بھائیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے حوالے

مضر صحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت ، دونوں بھائیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے حوالے
November 13, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے انتقال کر جانے والے دو بھائیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر شیراز نے پولیس کے حوالے کردی گئی۔ رپورٹ نائنٹی ٹونیوز نے حاصل کر لی۔ رپورٹ کےمطابق دونوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ ڈاکٹر شیراز کہتے ہیں کھانے اور بچوں کے جسم کے نمونوں کی رپورٹ سے مزید معلومات حاصل ہوں گی۔ ایس ایس پی طارق دھاریجو کہتے ہیں بچوں کے گھر، ریستوراں اور پلے لینڈ سے 30 نمونے حاصل کئے گئے ہیں جنہیں  ٹیسٹ کے لئے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیل کئے گئے ریسٹورنٹ کے گودام سے سامان منتقلی کی اطلاع پر فوڈ اتھارٹی کے حکام موقع پر پہنچے۔ پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا۔ سامان لوڈ کرنے والےشخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ سندھ حکومت  بھی حرکت میں آ گئی ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے فوڈ اتھارٹی کی نگرانی کے لئے تین ارکان کو نامزد کر دیا۔ کمیٹی میں ڈاکٹر سہراب سرکی، سنجے پروانی اور گنہور خان اصرار شامل ہیں۔ کمیٹی فوڈ اتھارٹی کو فعال بنانے کے لئے کام کرے گی۔