Friday, April 26, 2024

مضبوط علاقائی روابط کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے : وزیراعظم

مضبوط علاقائی روابط کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے : وزیراعظم
October 26, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مضبوط علاقائی روابط کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے۔ غربت کا خاتمہ باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ سی پیک منصوبہ خطے کی تقدیربدل دے گا۔ تفصیلات کے مطابق وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم ”کاریک“ کے پندرہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کاریک کامقصد رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے۔ کاریک ملکوں کی شراکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی اور رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ کاریک وسط ایشیائی ریاستوں کی منڈیوں تک پہنچنے کےلئے اہم منصوبہ ہے۔ سی پیک منصوبے کے فوائد کاریک ملکوں کو بھی پہنچیں گے۔ سی پیک منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔