Sunday, May 12, 2024

مصورہ حفظہ بٹ نے معاشرتی رویوں کو فن پاروں میں سمو دیا

مصورہ حفظہ بٹ نے معاشرتی رویوں کو فن پاروں میں سمو دیا
January 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) وقت اور حالات کے معاشرے پر اثرات کا ذکر کیا جائے تو لاہور میں مصورہ حفظہ بٹ کے فن پاروں کی نمائش کا تذکرہ بھی کرنا پڑے گا جنہوں نے رنگوں کی زبان میں معاشرے کے ہر رنگ کو اجاگر کیا۔ مصورہ حفظہ بٹ کے فن پاروں کی نمائش لاہور میں ہوئی۔ مصورہ کا کہنا ہے کہ نمائش میں معاشرے کی حقیقت کو دکھانے اور اپنے طور پر معاشرہ کو جگانے کی جستجو کی ہے۔  مصورہ ، حفظہ بٹ ، معاشرتی رویوں ، فن پاروں شہریوں کا کہنا تھا نمائش میں رکھی ہر تصویر حقیقت کے بہت قریب ہے جو کہ ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔ نمائش میں مصورہ کے پینتیس فن پارے رکھے گئے۔ معاشرے کے موجودہ حالات اور دور جدید میں رشتوں کے بدتے رویوں کو رنگوں کی امیزش سے کینوس پر منتقل کرنا بھی ایک فن ہے اور بلاشبہ پاکستانی اس فن سے مالا مال ہیں ۔