Thursday, April 18, 2024

مصور محمد جاوید کے شاہکار نمائش کے لئے پیش کر دیے گئے

مصور محمد جاوید کے شاہکار نمائش کے لئے پیش کر دیے گئے
October 7, 2020

سرگودھا( 92 نیوز) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ملک کے نامور مصور محمد جاوید  کے تخلیق کردہ شاہکار نمائش کیلئے پیش کیے گئے،مصوری سے شغف رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد فن پارے دیکھنے امڈ آئی۔

کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر ہزار لفظوں سے بہتر ہوتی ہے ، مشہور آرٹسٹ کی مصوری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔  اس موقع پر مصور محمد جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اچھی تصویر بنانے کے لیے سوچ کے گہرائی سب سے اہم نکتہ ہے۔

نمائش میں حقیقت پسندی سے لے کر ماڈرن مصوری کو اس انداز سے دکھایا گیا کہ موضوع بھی آسانی سے سمجھ آئے اور خوبصورتی کا عنصر بھی برقرار رہے۔ مصور کی اس کاریگری کو شرکاء نے بھی خوب پذیرائی بخشی۔