Saturday, May 18, 2024

مصطفےٰ کانجو سمیت5ملزم  مزید6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مصطفےٰ کانجو سمیت5ملزم  مزید6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
April 11, 2015
لاہور(92نیوز)زین قتل کیس کے مرکزی  ملزم مصطفےٰ کانجو سمیت پانچ ملزموں کو  مزید چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق زین قتل کیس میں گرفتارملزمان کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرمصطفیٰ کانجو سمیت پانچ ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف اور ڈنڈے برآمد کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی اور مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے صرف چھ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا۔ ملزم کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ مصطفےٰ کانجو سے برآمد ہونے والی کلاشنکوف کا ملزم سے کوئی تعلق نہیں،فائرنگ دو سکیورٹی گارڈز کے درمیان ہوئی تھی جس سے زین کی ہلاکت ہوئی۔