Thursday, April 25, 2024

مصطفیٰ کمال کا خالد مقبول صدیقی پر ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونے کا الزام

مصطفیٰ کمال کا خالد مقبول صدیقی پر ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونے کا الزام
November 16, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے خالد مقبول صدیقی پر ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیا۔ پی ایس پی چیئرمین نے پاکستان ہاوس میں پریس کانفرس کی۔ مصطفی کمال نے ایک بار پھر ایم کیوایم پاکستان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہیں ۔ پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان والے نئے نام، نئے جھنڈے اور نئےانتخابی نشان سے سیاست کریں۔ مصطفی کمال نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ برسوں پہلے خالد مقبول صدیقی الطاف حسین کی ہدایت پر بھارت گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے سامنے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ دیا تھا۔ را کی مدد سے بھارتی پاسپورٹ پر سن دوہزار میں امریکہ گئے۔ امریکہ میں جعلی دستاویزات پر گرفتار ہو گئے۔ تیرا برس بعد پاکستان آکر ایم این اے اور وفاقی وزیر بن گئے ۔ پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ گرفتار را ایجنٹ شاہد متحدہ کی جےآئی ٹی حکومت کے پاس موجود ہے جس میں اس نے بتایا کہ خالدمقبول صدیقی  انہیں بھارت لیکر گیا تھا۔