Tuesday, April 23, 2024

مصطفی کمال کے الزامات کا جواب کورٹ میں دونگا، خواجہ اظہار الحسن

مصطفی کمال کے الزامات کا جواب کورٹ میں دونگا، خواجہ اظہار الحسن
June 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) خواجہ اظہار الحسن نے مصطفی کمال کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے منہ کا تو کچھ کر لوں گا مگر  ان کی 9گز زبان کا کیا کروں ۔ خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مصطفی کمال نے مجھ پر جو الزامات لگائے ان کا جواب  ہائیکورٹ میں دوں گا ، یہ لہجہ کسی سیاسی لیڈر کا نہیں ہو سکتا۔ خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتے وقت انہیں میری کرپشن یا بڑا منہ نظر نہیں آیا تھا؟، مصطفیٰ کمال جواب دیں کہ بارہ بارہ کروڑ کے چیک کیسے نکلے ، مخصوص دوستوں کو 3 ارب روپے کے ٹھیکے کیسے دئیے گئے۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کراچی کی 17 نشستوں سے ایم کیو ایم کی جیت یقینی ہے، کراچی والے جانتے ہیں کہ اپنوں کا ووٹ اپنوں کا ہی ہوتا ہے۔