Friday, September 20, 2024

مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا

مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا
March 4, 2016
کراچی(92نیوز)سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس نےسیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچادیا کسی کوان کی پارٹی کے جھنڈےپراعتراض ہےتوکسی نےپریس کانفرنس کوکمزورہوم ورک قراردیدیا۔ سندھ اسمبلی کےاحاطے میں اسپیکرسراج درانی نےبات کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان کا جھنڈاتو سب کا ہے،کسی پارٹی کا نہیں ہوسکتا۔ انھوں نےحیرانگی کااظہارکرتےہوئے کہاکہ ذوالفقارمرزا اورمصطفیٰ کمال  نےباتیں اور جھنڈےایک جیسےاستعمال کئے لیکن جھنڈے کااپنا کام ہےاور ڈنڈے کا اپنا کام ہے۔ آغا سراج نےرحمان ملک پرالزامات کےحوالےسےبات یہ کہہ کرٹال دی کہ جس پرالزام ہے وہی جواب دےگا،دوسری جانب ڈپٹی اسپیکرشہلارضا کہتی ہیں نامعلوم افراد کےبعد نامعلوم پارٹی بھی میدان میں آگئی ہے مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی کا ہوم ورک کمزور تھا۔ شہلارضا نےکہاکہ جوالزامات مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی نےلگائے،پاکستان میں اس طرح کےالزامات لگتے رہتےہیں،اس طرح کے ڈرامےکئی باردیکھےہیں۔