Thursday, September 19, 2024

مصطفیٰ کمال کی رہائشگاہ پر سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی آمد کا سلسلہ جاری

مصطفیٰ کمال کی رہائشگاہ پر سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی آمد کا سلسلہ جاری
March 6, 2016
  کراچی(92نیوز)سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کراچی کے عوام کو بہت شکر گزار ہو ں جو مجھ سے ملنے آئے سوشل میڈیا پر مجھے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف  کے کارکن ماموں امان بھی مصطفی کمال کی رہائش گاہ کے باہر ان سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں کہتے ہیں کہ مصطفیٰ کمال سچے انسان ہیں۔ سابق میئر کراچی مصطفی کمال نے عوام کا شکریہ ادا کیا  کہا کہ لوگوں سے براہ راست رابطے کے لیے سوشل میڈیا پر جلد باضابطہ اکاونٹ بنایا جائے گا ۔ کراچی کے سابق مئیر مصطفی کمال نے پیر کو سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔