Sunday, September 8, 2024

مصطفیٰ کمال کی حیدرآباد آمد پر متحدہ کا بھی ریلیاں نکالنے کا اعلان

مصطفیٰ کمال کی حیدرآباد آمد پر متحدہ کا بھی ریلیاں نکالنے کا اعلان
March 23, 2016
حیدرآباد (92نیوز) حیدرآباد میں پاک سر زمین پارٹی کا دفتر کھل گیا۔ مصطفیٰ کمال کل حیدرآباد پہنچیں گے جبکہ ایم کیو ایم نے بھی ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کر دیا ہے جبکہ حیدر آباد میں مصطفیٰ کمال کی پارٹی کا رابطہ آفس لطیف آباد نمبر چھ کے بنگلہ نمبر دو سو پینتالیس میں قائم کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال انیس قائم خانی کے ہمراہ کل حیدرآباد پہنچیں گے جبکہ ایم کیو ایم نے بھی ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پاک سر زمین پارٹی کے دفتر کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔