Thursday, September 19, 2024

مصطفیٰ کمال کی باتیں سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں : گورنر سندھ

مصطفیٰ کمال کی باتیں سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں : گورنر سندھ
March 6, 2016
کراچی (92نیوز) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نائنٹی ٹو نیوز کی خبرپر ایکشن لیتے ہوئے عباسی شہید اسپتال اور کراچی انسٹیٹیوٹ ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی پریس کانفرنس سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عباسی شہید اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران وارڈز اور اسپتال کے واش رومز تک کی جانچ کی۔ اس کے بعد گورنر سندھ نے کراچی انسٹیٹیوٹ ہارٹ ڈیزیز کی بارے میں نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر ایکشن لیا اور پہنچے اسپتال۔ نائنٹی ٹو نیوز نے اسپتال کی بد حالی کے حوالے سے خبر نشر کی تھی کہ انتظامیہ مخیر حضرات اور سوشل میڈیا پر تعاون کی اپیل کررہی ہے۔ گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مسائل پر کچھ عرصہ سے توجہ نہیں دی گئی لیکن جلد بہتری لائیں گے۔ عشرت العباد سے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی پریس کانفرنس کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ گول مول کرگئے۔ گورنر سندھ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچے گا۔ امن امان کے ساتھ شہر میں ترقیاتی کام بھی کرائیں گے۔