Friday, April 26, 2024

مصطفیٰ کمال کا کراچی کی حلقہ بندیاں دوبارہ کرانے کا مطالبہ

مصطفیٰ کمال کا کراچی کی حلقہ بندیاں دوبارہ کرانے کا مطالبہ
August 28, 2018
کراچی (92 نیوز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے وزیراعظم عمران خان کو ان کے وعدے یاد دلائے اور کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی  70 لاکھ آبادی ظاہر نہیں کی گئی ، وزیراعظم نوٹس لیں اور ازالہ کروائیں۔ الیکشن میں شکست کے بعد مصطفی کمال کی پہلی پریس کانفرنس ہوئی۔  پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے حقوق دینے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں نئے صوبے بنانےاور جدید بلدیاتی نظام کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر متعارف  کروانے کاوعدہ پورا کریں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ جس کو لگ رہا تھا 25 جولائی کے بعد پی ایس پی ختم ہو جائے گی ان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے ضمنی الیکشن  میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا۔ پی ایس پی سربراہ نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی  اور انکے لئے عام معافی کے لئے ایوان بالا میں آواز اٹھائیں۔