Tuesday, May 14, 2024

مصطفی کمال کا کراچی میں یکم مارچ کو خواتین کے جلسے کا اعلان

مصطفی کمال کا کراچی میں یکم مارچ کو خواتین کے جلسے کا اعلان
February 12, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال  نے کراچی میں یکم مارچ کو خواتین کے جلسے کا اعلان کر دیا ہے ، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم ایک دن بھی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی ، الیکشن کےوقت یہ لوگ جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگائیں گے۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پر وار کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم ایک دن بھی اقتدارکے بغیر نہیں رہ سکتی، کونسلر سے میئر تک سب کرپشن کر کے رابطہ کمیٹی کے پیٹ بھر رہے ہیں ، الیکشن کے وقت یہ لوگ جاگ مہاجر کے نعرے لگائیں گے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال اپنی تعریف کرنا بھی نہ بھولے ، کہا کہ ہمارے دور میں ہونے والے کام سب کو یاد ہیں ، لیاری ایکسپریس وے کے لئے 28 ہزار گھر توڑے لیکن کسی ایک کو بھی بے گھر نہیں ہونے دیا۔ چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ یکم مارچ کو ضلع سینٹرل میں خواتین کا جلسہ کریں گے ، سب کو بتائیں گے  کہ پی ایس پی کراچی سے کشمیر تک ابھرتی ہوئی جماعت ہے۔