Friday, March 29, 2024

مصطفیٰ کمال کا شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ، لال حویلی آنے کی خواہش کا اظہار

مصطفیٰ کمال کا شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ، لال حویلی آنے کی خواہش کا اظہار
April 28, 2016
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) مصطفیٰ کمال نے بھی سیاسی رابطے بڑھا دیئے۔ سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے لال حویلی آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے بھی سیاسی رہنمائوں سے رابطے بڑھا دیئے۔ مصطفیٰ کمال نے شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاناما لیکس تحقیقات سے متعلق امور بھی زیرغور آیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہو سکتا ہے اگلے ہفتے مصطفیٰ کمال لال حویلی آئے۔ مجھے ابھی مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفون کیا اور لال حویلی آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اگلے ہفتے مصطفیٰ کمال کو آنے کی دعوت دی ہے۔ میں پانامہ لیکس پر بات کروں گا وہ کریں یا نہ کریں ان کی مرضی ہے۔