Friday, April 19, 2024

مصطفیٰ کمال کا 29جنوری کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کا اعلان

مصطفیٰ کمال کا 29جنوری کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کا اعلان
January 12, 2017

کراچی (92نیوز) مصطفیٰ کمال نے انتیس جنوری کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں جلسے کا پہلا سرا تبت سینٹر پر اور دوسرا پتہ نہیں کہاں ہوگا۔ کراچی کا کوئی ایسا گراؤنڈ نہیں جہاں پی ایس پی کا جلسہ ہو سکے۔ نام نہاد مینڈیٹ والی جماعت نے عوام کی خدمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا میئر کراچی عوام کی خدمت کے بجائے جلسے اٹینڈ کر رہے ہیں۔ مینڈیٹ گروی رکھنے والے ہمارے حقوق کیسے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں انتیس جنوری کو ایم اے جناح روڈ پر عوام کی عدالت لگے گی۔ ’’کراچی کا حال پاکستان کا مستقبل‘‘ ہمارے جلسے کا عنوان ہے۔ جمعے کو کٹی پہاڑی جاوں گا۔

میئر کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وسیم اختر عوام کی خدمت کے بجائے جلسے اٹینڈ کر رہے ہیں۔ کراچی 20سالوں سے ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کے ہاتھوں میں رہا ہے۔ مینڈیٹ گروی رکھنے والے ہمارے حقوق کیسے دیں گے۔ جلسے کرنے والی جماعت آج کل جلسی کر رہی ہے۔