Monday, September 16, 2024

مصطفیٰ کمال نےواٹرکمیشن میں پیش ہوکرپانی کی قلت اورچوری پر قابو پانےکیلئے تجاویزدیدیں

مصطفیٰ کمال نےواٹرکمیشن میں پیش ہوکرپانی کی قلت اورچوری پر قابو پانےکیلئے تجاویزدیدیں
February 3, 2017
کراچی(92نیوز)سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے واٹر کمیشن میں پیش ہوکر پانی کی قلت اور چوری پر قابو پانے کیلئے تجاویز پیش کردیں۔ ان کا کہنا ہےکہ ہمارے دور میں دور دراز علاقوں کو بھی پانی فراہم کیا گیا لیکن آج وال مین پانی تقسیم کررہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ واٹر کمیشن کا اجلاس ہوا تو سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال سمیت دیگر متعلقہ حکام پیش ہوگئے، مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ان کے دور میں کے تھری منصوبہ بنایا گیا، کراچی میں پانی کی فراہمی کیلئے سو سالہ منصوبہ بندی کی گئی،ان کے جاتے ہی منصوبوں پر کام روک دیا گیا، چند کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ بیالیس ارب تک پہنچ گیا۔ مصطفیٰ کمال نےکہا کہ مئیر کراچی کو چئیرمین واٹر بورڈ ہونا چاہیئے،آج مئیر بُرا ہےتوکل اچھا بھی آسکتا ہے۔ سابق سٹی ناظم نے کہا کہ ان کے دور میں کراچی کو بارہ سو ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا تھا،دور دراز علاقوں کو بھی پانی فراہم کیا لیکن اب پانی کی تقسیم کا نظام وال مین کے ہاتھ میں دیدیا گیا ہے۔