Friday, April 26, 2024

مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی کو دہشت گرد بنانے کی فیکٹری کہہ دیا

مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی کو دہشت گرد بنانے کی فیکٹری کہہ دیا
December 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی کو دہشت گرد بنانے کی فیکٹری کہہ دیا۔

منگل کے روز چئیر مین پی ایس پی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کالے قانون کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے بولے آپ پر دھمکی سوٹ نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب سندھ پیپلزپارٹی کے چنگل سے آزاد ہوگا، مزید کہا کہ وفاق نے زیادتی ضرور کی ہوگی مگر آپ بتائیں جوکچھ ملا کتنا نیچے ڈلیور کیا؟۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھی دانشوروں، اشرافیہ نے آج تک پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف ایک لفظ نہیں بولا۔