Friday, April 19, 2024

مصطفیٰ کمال نے پرچم لہرا کر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا

مصطفیٰ کمال نے پرچم لہرا کر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا
August 29, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے قومی پرچم لہرا کر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ۔  ان کا کہنا ہے کہ   پاکستان  کو  برا کہنے  والے ہم میں سے نہیں ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پی ایس پی کی عوامی رابطہ  مہم کے سلسلے میں مصطفیٰ کمال کورنگی پہنچے  جہاں عوام اور کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مرنے اور مارنے  کا وقت گزر گیا  ہے ملک میں اب  سب ایک ہیں ۔  پاکستانیوں میں اختلاف رائے ہو سکتا ہے لیکن نفرت نہیں ہوسکتی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ رابطہ مہم کو مزید آگے بڑھائیں گے اس  موقع پر آتش بازی کا بھی  شاندار مظاہرہ کیا گیا۔