Sunday, September 8, 2024

مصطفیٰ کمال نے پارٹی کا نام رکھ لیا ، کان میں اذان ہم دینگے : فاروق ستار

مصطفیٰ کمال نے پارٹی کا نام رکھ لیا ، کان میں اذان ہم دینگے : فاروق ستار
March 25, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں مصطفیٰ کمال نےپارٹی کانام رکھ لیا، کان میں اذان ہم دیں گے کہتے ہیں اب تک بلدیاتی اداروں کو فعال ہو جانا چاہئے تھا، چھے ماہ گزرگئے،میئرز اور ڈپٹی میئرز کےانتخابات بھی نہیں ہوسکے۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستارنے  سندھ میں  مئیرز کے انتخابات کے حوالے سے کیس میں پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ کےباہرمیڈیاسے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے ابتک بلدیاتی اداروں کو فعال ہو جانا چاہئے تھا  چھ ماہ گزرگئے،میئرزاورڈپٹی میئرز کےانتخابات بھی نہیں ہوسکے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ  مصطفیٰ کمال نےپارٹی کانام تو رکھ لیا،کان میں اذان ہم دیں گے۔ سپریم کورٹ میں سندھ میں شوآف ہینڈز کے ذریعے میئراورڈپٹی میئرکےانتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ دو بڑوں کی لڑائی میں عوام پس رہے ہیں آپ لوگ دل بڑا کریں توآپس میں بیٹھ کرمسلئہ حل کرسکتے ہیں عدالت نے بلوچستان،پنجاب اوراسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے۔