Sunday, May 19, 2024

مصطفی کمال نے وزیر اعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

مصطفی کمال نے وزیر اعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
May 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سربراہ پاکستان سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر الزام لگتا رہا ہے کہ ان کا جھکاؤ بھارت کی طرف ہے ، تمام ذمہ داری نواز شریف پر عائد ہوتی ہے ۔ مصطفی کمال نے  قومی کمیشن بنانے کی حمایت کرتے ہوئے  کہا کہ ادارے نواز شریف سے تحقیقات کریں ۔