Monday, September 16, 2024

مصطفیٰ کمال نے متحدہ کی مزید دو پتنگیں لوٹ لیں

مصطفیٰ کمال نے متحدہ کی مزید دو پتنگیں لوٹ لیں
March 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کی مزید دو پتنگ لوٹ لیں۔ایم کیوایم کی ایم پی ایز ناہید بیگم اور نائلہ منیر پی ایس پی میں شامل ہو گئیں ۔

مشکلات میں پھنسی ایم  کیوایم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا نائلہ منیر اورناہید بیگم نےمتحدہ  کوخیبراد کہہ  پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ، مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ  ایم کیوایم کابرانڈ بدنام ہوگیاہے ، انہوں نے بہادرآباد اور پی آئی بی والوں کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی۔

پی ایس پی سربراہ نےکہاکہ مردم شماری  میں کراچی اور حیدرآباد کی آبادی کم دکھائی گئی، حلقہ بندیوں میں بھی زیادتی کی گئی، یہ بھی کہاکہ شہرکو لاوارث سمجھنے والےاحمقوں کی جنت میں رہتےہیں۔کسی سے انتقام کیلیے یہ کام شروع نہیں کیا ، سب آئیں اور شہر سے ناانصافیوں کے خلاف مل کر جدوجہد کریں۔

پی ایس پی میں شامل ہونے والی ناہید بیگم اور نائلہ منیر نے کہاکہ ایم کیوایم آپس کےجھگڑوں کا شکار ہوگئی ہے ، اب پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گی۔