Sunday, September 8, 2024

مصطفیٰ کمال نے قائد متحدہ سے کسی بھی رابطے کی تردید کردی

مصطفیٰ کمال نے قائد متحدہ سے کسی بھی رابطے کی تردید کردی
March 24, 2016
کراچی(92نیوز)مصطفیٰ کمال نے الطاف حسین سے کسی بھی رابطے کی تردید کر دی  کہتے ہیں پیغام آیا تو ہم بھی متحدہ کے قائد کو معافی مانگنے کو کہیں گے۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز کے پرگروام جواب چاہئے میں ڈاکٹر دانش کے سوال کا جواب دیتےہوئے مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ان کا الطاف حسین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور اگر کوئی پیغام ملا تو وہ بھی ایم کیو ایم کے قائد کو پیغام دیں گے کہ وہ اللہ سے رجوع کریں ۔ انہوں  نے کہا کہ تعلیم یافتہ لوگوں کو ٹارگٹ کلر  اور را کا ایجنٹ بنا دیا  گیا۔