Tuesday, May 21, 2024

مصطفی کمال نے عمران خان کو آصف زرداری کا کرائم پارٹنر قرار دے دیا

مصطفی کمال نے عمران خان کو آصف زرداری کا کرائم پارٹنر قرار دے دیا
November 2, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی ایس پی مصطفٰی کمال نے عمران خان کو آصف زرداری کا کرائم پارٹنر قرار دے دیا۔

کراچی میں گولیمار چورنگی سے سرجانی تک پی ایس پی نے سندھ اور وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے جس میں کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت ہوئی۔ کارکنان نے ہاتھوں میں بینرز اُٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفٰی کمال بولے پیپلزپارٹی نے ایک نئے ڈرامے کا آغاز کیا ہے لیکن صرف گو عمران گو سے کام  نہیں چلے گا۔

سربراہ پی ایس پی بولے عمران خان نے کراچی گروی رکھ دیا ہے۔ 3 سال میں شہر کو ایک بوند پانی نہیں دیا گیا۔ سرکاری املاک غیر منتخب ایڈمنسٹریٹر کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ہم نے را کے ایجنٹوں کو بھگا کر امن اس لئے قائم نہیں کیا کہ شہر کو زرداری کے حوالے کر دیا جائے۔