Monday, September 16, 2024

مصطفیٰ کمال نے ضلعی سطح پر پراونشل فنانس کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا

مصطفیٰ کمال نے ضلعی سطح پر پراونشل فنانس کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا
August 7, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر مسائل کے حل کے لیے پراونشل فنانس کمیشن قائم کیا جائے ۔ کراچی میں پی ایس پی بارہ اور تیرا اگست کو جشن پاکستان ریلی نکالے گی ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پی ایس پی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے آزادی کے جشن کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے پارٹی حکمت عملی بیان کی ۔ مصطفی کمال بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی پر بھی خوب گرجے اور کہا کہ  این ایف سی ایوارڈز کے لیے شور مچانے والی حکومتیں پراونشل فنانس کمیشن کو فوری طور پر نافذ کریں۔ اس موقع پر مصطفی کمال نے صوفیہء سعید کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں نیشنل کونسل کا ممبر بنانے کا بھی اعلان کیا  ۔