Friday, March 29, 2024

مصطفیٰ کمال نے شیخ رشید کی لال حویلی آنے کی دعوت قبول کرلی

مصطفیٰ کمال نے شیخ رشید کی لال حویلی آنے کی دعوت قبول کرلی
December 9, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے شیخ رشید کی لال حویلی آنے کی دعوت قبول کر لی ۔ لال حویلی جانے کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں جمہوریت کا زندہ رہنا اشد ضروری ہے ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک کے 60 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں ۔ اس ملک میں صرف گرمیوں میں گیس اور سردیوں میں بجلی ملتی ہے ۔