Sunday, September 8, 2024

مصطفی کمال نے ایم کیوایم پاکستان کو ملک کے لیے سازش قراردیدیا

مصطفی کمال نے ایم کیوایم پاکستان کو ملک کے لیے سازش قراردیدیا
August 17, 2017

کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی  کے سربراہ مصطفی کمال نے ایم کیوایم پاکستان کو ملک کے لیے سازش اور نئی نسل کے لیے  شرمندگی قراردیدیا کہتے ہیں کہ سندھ حکومت را کے ایجنٹوں کی تقویت کا زریعہ بن رہی ہےمزیدتفصیلات بتارہے ہیں  وقاص باقر

سابق ناظم کراچی نے مہاجروں کی تیس سالہ محرومی کا ملبہ ایم کیوایم پر ڈال دیا

پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال بولے ایم کیوایم اور بانی ایم کیوایم کو دفن کردیا جائے یہ دہشتگردی اور سازش کی نشانی ہیں

پی ایس پی سربراہ نے مہاجروں سے اپیل کی اور بانی وقائد ایم کیوایم کے خاندان کو لندن جانے کا مشورہ بھی دیا بولے سندھ حکومت کراچی کو تباہ کرکے پاکستان کو گالیاں دلوانے کا سبب بن رہی ہے ایم کیوایم تو برائے فروخت ہے وزیراعظم کے ووٹ پر پیسوِں کی ڈیل ہوئی

پی ایس پی نے شایان شان جشن اآزادی منانے پر اہلیان کراچی کومبارکباد دی اور ریاست سے مہاجر نوجوانوں کے لیے عام معافی کی۔