Friday, March 29, 2024

مصطفی کمال مسترد کیا گیا،کرپٹ آدمی ہے ، میئر کراچی ‏

مصطفی کمال مسترد کیا گیا،کرپٹ آدمی ہے ، میئر کراچی ‏
August 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) میئر کراچی وسیم  اختر نے خود پر حملے کرنے والے مصطفی کمال کو جواب دے دیا اور کہا کہ کراچی کے عوام نے مصطفی کمال کو مسترد کیا ، وہ ایک ریجیکٹڈ اور کرپٹ آدمی ہے ۔ میئر کراچی نے کہا کہ مصطفی کمال الیکشن کے بعد واپس جائے گا، ایک اینکر  کو جواب دیا ، علم نہ تھا کہ مصطفی کمال کو اتنی آگ لگ جائے گی ،یہ صرف  کمال چورن بیچنے کے چکروں میں ہے، اسکے کیخلاف کرپشن کا ریفرنس فائل ہوگیا ہے، افسوس ہورہا ہے کس آدمی کے جوابات دے رہا ہوں۔ وسیم اختر نے کہا کہ مصطفی کمال  سابق لیب اٹینڈنٹ تھا، نائن زیرو میں آپریٹر بھی رہا ہے ،اب اس نے دو دو کروڑ کی دو لینڈ کروزرز رکھی ہیں ،یہ توجہ تبدیل کر کے پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس آدمی کے چکر میں آج آدھی چھٹی کرلی ہے،اس نے ماضی میں سارے الٹے کام کیے،پارکس اور گراؤنڈز بیچ دیئے، ایک لیب اٹینڈنٹ آج شاہانہ زندگی گزار رہا ہے۔