Sunday, September 8, 2024

'مصطفیٰ کمال امید کی واحد کرن ہیں '

'مصطفیٰ کمال امید کی واحد کرن ہیں '
March 13, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں مصطفیٰ کمال کا گھر نوجوانوں کا مرکز بن گیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ مصطفیٰ کمال ماضی میں کراچی کے لیے بہت کچھ کرچکے ہیں۔ اگر انہیں موقع ملے تو وہ پورا ملک سنوار سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مصطفیٰ کمال کے گھر پر ان کے چاہنے والوں کی بھیڑ لگی ہے۔ صبح‘ شام ہویا رات۔ وقت کی کوئی قید نہیں۔ جب جس کا جی چاہتا ہے پاکستان کا جھنڈا لیے چلا آتا ہے۔ ہفتہ کی رات نوجوانوں کی ایک ٹولی قومی پرچم اور پلے کارڈ اٹھائے کمال ہاو¿س پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال ہی ان کے لیے امید کی واحد کرن ہیں۔ امریکہ سے آئی ایک فیملی بھی مصطفیٰ کمال اور دیگر رہنماو¿ں سے ملاقات کی منتظر تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر سے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ پارٹی کا نام تو ابھی نہیں رکھا گیا مگر اس کے نام لیوا بہت سارے ہوگئے ہیں۔