Sunday, September 8, 2024

مصطفیٰ کانجو 5ساتھیوں سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش

مصطفیٰ کانجو 5ساتھیوں سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش
August 24, 2015
لاہور(92نیوز)سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو کو پانچ ساتھیوں سمیت لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مصطفی کانجو کے خلاف مقدمے کے مدعی سہیل افضل کی پریس کانفرنس فوٹیج پیش کی گئی۔ مصطفی کانجو پر زین نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزموں کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ملزموں کو پولیس کے کڑے پہرے میں عدالت پیش کیا گیا۔