Saturday, April 20, 2024

مصری عام انتخابات: عوام کی عدم دلچسپی‘ 90فیصد ووٹ ڈالنے ہی نہ آئے

مصری عام انتخابات: عوام کی عدم دلچسپی‘ 90فیصد ووٹ ڈالنے ہی نہ آئے
October 19, 2015
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں فوج کی طرف سے صدر محمد مرسی کی حکومت کاتختہ الٹے جانے کے تین سال بعد پہلی بار پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے لیکن ووٹ ڈالنے کی شرح محض دس فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل نصف دن کی تعطیل تھی لیکن عوام پولنگ سٹیشنز سے دور رہے جبکہ عبدالفتاح السیسی نے پارلیمانی انتخابات کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ ووٹ ڈالنے والوں کی اکثریت معمر افراد کی تھی جبکہ نوجوان انتخابی عمل سے دور رہے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ عبدالفتاح السیسی بھی حسنی مبارک کی طرح آمر ہیں اور ملک میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔ جون دوہزار بارہ کو پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کے بعد سے ملک میں منتخب اسمبلی موجود نہیں ہے اور محمد مرسی کے چالیس ہزار سے زائد حامی سیاسی قیدی ہیں۔