Sunday, September 8, 2024

مصر کے ممتاز قاری القرآن الشیخ سید متولی  عبدالعال انتقال کر گئے

مصر کے ممتاز قاری القرآن الشیخ سید متولی  عبدالعال انتقال کر گئے
August 23, 2015
شرم الشیخ(ویب ڈیسک)عالمگیرشہرت یافتہ مصر کے قاری القرآن الشیخ سید متولی عبدالعال اڑسٹھ برس کی عمر میں مصرمیں  انتقال کرگئے۔ تفصیلات کےمطابق قرآن کوٹھہرٹھہرکرخوبصورت آوازکے ساتھ پڑھاجائے،زندگی بھرمصرسے تعلق رکھنے والے قاری الشیخ سید متولی عبدالعال نے اس کاعملی مظاہرہ کرتے رہے۔ قاری عبدالعال نے صرف بارہ برس کی عمرمیں قرآن مبین کواپنے سینے میں محفوظ کیا اور خوبصورت  آوازکی بدولت جلد ہی ان کاشمارمصر کے  صف اول کے قراء میں ہونے  لگا۔ قاری سیدمتولی عبدالعال نے کئی بار پاکستان کے بھی  دورے کئے اور مختلف شہروں میں ہونے والے عالمی محافل قرآ ت میں اپنی خوبصورت تلاوت سے دلوں کومنورکیا۔ قاری الشیخ سیدمتولی عبدالعال جب تلاوت کرتے تو پوری محفل پر رقت طاری ہوجاتی قاری الشیخ سیدمتولی عبدالعال دار فانی سے تو کوچ کرگئے مگر ان کی آواز قرآن سے محبت کرنے والے سنتے رہیں گے۔